ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پاکستان پہنچے نوجوت سنگھ سدھونے کہا، میں یہاں بابا نانک کاپیامبربن کر آیا ہوں

پاکستان پہنچے نوجوت سنگھ سدھونے کہا، میں یہاں بابا نانک کاپیامبربن کر آیا ہوں

Wed, 28 Nov 2018 00:18:26    S.O. News Service

لاہور:27/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے بعد پاکستان کی جانب سے بھی کرتارپور صاحب کوریڈور کے سنگ بنیاد کے پروگرام کے لئے پنجاب کے وزیر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو منگل کو واہگہ بارڈر پار کرکے پاکستان پہنچے۔پاکستان پہنچنے پر سدھو نے کہا کہ بابا نانک کے ایک پیامبر کے طور پر آیا ہوں اور امن کا پیغام دیں گے۔پاکستان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے انتہائی دبے الفاظ میں ’رافیل‘کا ذکر کرکے مودی حکومت پر بھی نشانہ سادھا۔سدھو نے کہا کہ میرامعانقہ (پاک آرمی چیف کے ساتھ)بمشکل ایک سیکنڈ کا تھا، یہ کوئی رافیل ڈیل نہیں تھی،جب دو پنجابی ملتے ہیں تو وہ ایک دوسرے سے گلے لگتے ہیں، یہ پنجاب میں بہت عام ہے۔سدھو نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان آنے سے کسی مرکزی وزیر یا لیڈر نے نہیں روکا ہے، بلکہ سب نے میری پیٹھ ٹھوکی ہے،حوصلہ افزائی کی ہے ،کیوں کہ یہ مذہب کا معاملہ ہے۔انہوں نے اپنے انداز میں کہا کہ جا بھائی سدھو،سدھ ہوکرآ۔پاکستانی صحافی کے سوال کے جواب میں سدھو نے کہا کہ تنازعات کے معاملات باہمی مذاکرات سے حل کرتے ہیں،دونوں ملکوں کو مذاکرات کے راستے پر آگے بڑھنا چاہئے۔پاکستان کے عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کے بعد یہ سدھو کا دوسرا دورہ پاکستان ہے۔سدھو نے کہا کہ ہم مذہب کو سیاست کے چشمہ سے نہیں دیکھنا چاہئے، اس دنیا میں کون سے ایسے والدین یا لیڈر ہیں جو بھکتوں کو مذہبی مقامات پر جانے سے روکتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں سونا یاردی شہر لاہور آیا ہوں،میں آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں ،پنجاب پانچ دریاؤں پر مشتمل ہے، لہذا پنجاب آپس میں تال میل بنائے گا،تو پھرحالا ت سدھریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی یہاں آمد سے کانگریس کوکوئی نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام ہمارے دلوں اور دماغوں کے درمیان ہی ختم ہوجائے گا۔بتا دیں کہ پیر کو ہی ڈیرہ بابا نانک-کرتارپور صاحب کوریڈور کی ہندوستان کی سرزمین میں نائب صدر وینکیا نائیڈو اور پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ نے بنیاد رکھی تھی۔تاہم وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ نے کوریڈور سے متعلق ہونے والی تقریب میں پاکستان جانے سے انکار کر دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سدھوکے پاکستان جانے کافیصلہ ان کے سوچنے کاطریقہ بتایاہے۔اس سے پہلے سشما سوراج نے بھی اپنے مصروف شیڈول کاحوالہ دیتے ہوئے وہاں جانے سے انکار کر دیا ہے۔


Share: